پاکستان
20 جون ، 2014

متاثرین نقل مکانی کے لئے بنائے گئے کیمپوں میں سہولتوں کا فقدان

متاثرین نقل مکانی کے لئے بنائے گئے کیمپوں میں سہولتوں کا فقدان

میران شاہ.....شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنےوالوں کے لئے سخت موسم اور محفوظ مقام کا حصول کسی امتحان سے کم نہیں ،متاثرین کے لئے بنائے گئے کیمپوں میں سہولتوں کا فقدان انہیں سڑک کنارے خیموں پر رہنے کو مجبور کر رہا ہے۔شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین سہولیات کی عدم دستیابی اور سخت موسم کی وجہ سے بکا خیل کے خیموں کی جگہ مین شاہراہ کے کنارے کیمپ لگا کر رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔شمالی وزیرستا ن کی تحصیل بویا اور دتہ خیل میں صبح پانچ بجے سے رات گئے تک کرفیو میں نرمی کی گئی ہے ، جس کے بعد ہزاروں افراد نقل مکانی کرکےمحفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں ،نقل مکانی کرنے والوں کی نادرا کیمپ میں رجسٹریشن کی جارہی ہے۔نقل مکانی کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے انہیں نہ تو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی ہے اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی کوئی امداد دی گئی ہے ۔

مزید خبریں :