20 جون ، 2014
پشاور.....وزیراعظم نوازشریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ کورہیڈکوارٹرپشاور کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم نوازشریف نے یادگارشہدا پرپھول چڑھائے۔کورہیڈکوارٹرپشاور کے دورے کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف کوآپریشن ضرب عضب پربریفنگ بھی دی گئی ۔وزیر اعظم کے ہمراہ خواجہ آصف اورعبدالقادربلوچ سمیت 5وفاقی وزرا جبکہ خیبرپختونخوا کے گورنراور وزیراعلیٰ بھی موجود ہیں۔