20 جون ، 2014
پشاور........وزیراعظم نواز شریف کو بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک 232 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 20 ٹھکانے تباہ کیے جاچکے ہیں۔ اس دوران 8فوجی بھی شہید ہوئے۔وزیراعظم نوازشریف نے جمعے کو کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، وفاقی وزرا خواجہ آصف، عبدالقادربلوچ، خیبرپختون خوا کے گورنر اور وزیراعلیٰ بھی ان کے ساتھ تھے۔ وزیراعظم نے یادگارِشہدا پرپھول چڑھائے۔ دورے میں نوازشریف کو آپریشن ضرب عضب پربریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اب تک 232دہشت گرد ہلاک اور ان کے 20 ٹھکانے تباہ ہوچکے ہیں۔ ضرب عضب کےدوران 8فوجیوں نے بھی جام شہادت نوش کیا جبکہ7زخمی ہیں۔