20 جون ، 2014
لاہور......لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خاتون لیکچرارہما شاہد پر تیزاب پھینکنے کے ملزم عبدالحق کو 14سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ لاہور کے رہائشی 2افراد عبدالحق اور عمر فاروق پرنجی ادارے کی لیکچرار ہما شاہد پر تیزاب پھینکنے کا الزام تھا۔ملزم عبدالحق کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم عمر فاروق بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3کے جج ہارون لطیف نے ملزم عبدالحق کو 14سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی رانا مقبول احمد کے مطابق ملزم عمر فاروق کی گرفتاری کے لیےحکومت انٹر پول سے رابطے میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیس کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹر جنرل سید انیس شاہ اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سعید شیخ کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔