پاکستان
20 جون ، 2014

لاہور: طاہرہ آصف کے قتل کے الزام میں 2 افراد گرفتار

لاہور: طاہرہ آصف کے قتل کے الزام میں 2 افراد گرفتار

لاہور .......لاہور میں قتل ہونے والی ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کےمطابق سی آئی اے پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے نا معلوم مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا تھا وہاں موجود عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی عمریں 25سے 30سال کے درمیان تھیں۔ تاہم پولیس کےاعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں میڈیا کو بہت جلد آگاہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :