20 جون ، 2014
پشاور.......وفاقی وزیرسیفران عبدالقادربلوچ نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن جتنی جلدممکن ہوختم کیاجائے،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔پشاور میں وفاقی وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان آپریشن پر پوری قوم آن بورڈ ہے،خیبر پختونخواحکومت کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے نتیجے میں اڈھائی لاکھ افراد نے نقل مکانی کی ہے۔