20 جون ، 2014
لاہور........پاکستان عوامی تحریک پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 100افراد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ کینیڈا سے پاکستان کیلئے روانگی سے قبل ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی احتجاج کرسکتے تھے، ہمارا انتقام اس ملک میں انقلاب ہے، ہمارا انتقام یہ ہے کہ ملک میں غربت ختم ہو۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن واقعے میں غالباً 14افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔