12 اپریل ، 2012
ڈیرہ غازی خان……ڈیرہ غازی خان میں مسجد سے جوتے چوری کرنے والے مبینہ چور کو شہریوں نے پکڑ لیا، منہ کالا کرنے کے بعد گدھے پر گھمایا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔واقعہ ڈیرہ غازی خان شہر کے علاقہ بلاک نمبر 4 کی مسجد میں پیش آیا، جہاں نمازیوں کی جوتیاں چوری کرتے ہوئے شہریوں نے جاوید نامی چور کو پکڑ لیا اور وہاں موجود اہل علاقہ نے جوتے چور کا منہ کالا کر کے اسے پہلے بجلی کے کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گدھے پر بٹھا کر گھمایا، اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر مبینہ چور کو مشتعل شہریوں کے ہجوم سے نکال کر حراست میں لے لیا اور تھانہ سٹی منتقل کردیا۔