22 جون ، 2014
اسلام آباد.......عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر طاہرالقادری کے استقبال کا اعلانکرتے ہوئے کہا ہےکہ عوام نے اگر دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کردئیے تو یہ حکومت کی نااہلی ہوگی ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کو اکٹھے ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا دعویٰ تھا کہ استقبال کے لیے آنے والوں کو فری ہینڈ دیا جائے گا مگر حکومتی ہتھکنڈے عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کی آمد کے باعث حکومت کے پیدا کردہ کشیدہ حالات سے کوئی دوسری قوت بھی فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔