22 جون ، 2014
ایبٹ آباد......امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ متاثرین شمالی وزیر ستان کے سندھ اور پنجاب جانے پر پابندی ناقابل قبول ہے۔ملک میں جمہوری ادارے چلتے رہیں اور موجودہ حکومت کو پانچ سال پورا کرنے کا موقع ملنا چاہئے انکی جماعت کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت ڈی ریل ہو۔وہ آبیٹ آباد میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھےانھوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے آئی ڈی پیز پر پابندی لگا کر تنگ نظری کا ثبوت دیا، عید الفطر کے بعد ملک میں حیقیقی تبدیلی کے لئے عوام کے پاس جاوں گا۔ ملک میں جمہوری ادارے چلتے رہیں اور موجودہ حکومت کو پانچ سال پورا کرنے کا موقع ملنا چاہئے جماعت اسلامی کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت ڈی ریل ہو۔