پاکستان
12 اپریل ، 2012

تحریک انصاف ہی ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر سکتی ہے، ابرار الحق

تحریک انصاف ہی ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر سکتی ہے، ابرار الحق

کراچی … تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر ابرار الحق نے کہا ہے کہ صرف تحریک انصاف ہی ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور لوٹا ہوا پیسہ واپس لا سکتی ہے۔ ابرار الحق نے یہ بات کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ابرار الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی میں نوجوان 67 فیصد ہیں انہیں نظر انداز کرکے کوئی پالیسی نہیں بنائی جاسکتی، آنے والے دنوں میں نوجوانوں کیلئے سوا کروڑ نئی ملازمتوں کی ضرورت ہے لیکن اس کیلئے ملک میں کوئی منصوبہ موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نوجوانوں کیلئے اجتماعی سوچ کے ساتھ ہمہ گیر منصوبہ بنارہی ہے۔ ایک سوال پر ابرار الحق نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کے مسائل حقیقی ہیں انہیں دور کئے بغیر نفرتیں ختم نہیں ہوں گی۔

مزید خبریں :