پاکستان
12 اپریل ، 2012

سوئٹز رلینڈ میں صدر کو مکمل استثناء حاصل ہے،اعتزاز احسن

سوئٹز رلینڈ میں صدر کو مکمل استثناء حاصل ہے،اعتزاز احسن

اسلام آباد… بیرسٹر اعتزاز احسن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ اگلے ہفتے تک آسکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے راہنما کا کہنا ہے کہ اگر فیصلہ آگیا تو اس پر عمل کیا جائے گا،اور اگر اڈیالہ جیل کی سزا تجویز کی گئی تو عمل کیا جائے گا۔پہلے اپنی پارٹی سے کہتا تھا کہ خط لکھنے میں کوئی حرج نہیں جبکہ سپریم کورٹ میں کہا کہ خط نہ لکھنا جرم نہیں ،تاہم سوئٹز رلینڈ میں صدر کو مکمل استثناء حاصل ہے۔عوام کو تشویش رہتی ہے کہ وزیر اعظم کا کیا بنے گا ،کیا وزیر اعظم نا اہم ہو جائیں گے؟۔ان کہنا ہے کہ جو جج استغاثہ کے بغیر از خود نوٹس جا ری کریں ان کی حیثیت مدعی کی ہو جاتی ہے۔

مزید خبریں :