کھیل
12 اپریل ، 2012

اے ایف سی انڈر 14 فٹبال فیسٹیول:پاکستان کی عمدہ کارکردگی

اسلام آباد … اے ایف سی انڈر 14 فٹ بال فیسٹیول کے دوسرے دن پاکستان ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو میچز جیت لیے،، جبکہ ایک میچ برابر رہا۔ جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں پاکستان نے پاکستان اے کوایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کے جنید اور شانو نے گول کئے۔ دوسرے میچ میں تاجکستان نے افغانستان کو 0-1 سے ہرا دیا۔ایک اور میچ میں پاکستان اے نے تاجکستان کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کی۔ احتشام کیا نی نے فیصلہ کن گول کیا جبکہ پاکستان اور افغانستان کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ، ایک اور میچ میں افغانستان نے پاکستان اے کو 0-1 سے ہرادیا۔ آخری میچ میں پاکستان نے تاجکستان کے خلاف 0-1 سے فتح سمیٹی۔ میچ کا واحد گول منیر نے کیا۔

مزید خبریں :