23 جون ، 2014
پشاور ........یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی اورذخیرہ اندوزی کو روکے۔ رمضان شروع ہو نے میں چند دن رہ گئے ہیں اور یوٹیلیٹی اسٹورزپرحکومت نےضروری اشیا کی قیمتوں میں چند فیصد کمی کردی ہے لیکن جہاں ایک جانب ان اسٹورزپر قیمتوں میںکمی کی گئی ہے توعام معاشرے میں قیمتں بڑھنے کی تیاریاں شروع ہو چکی ہے۔ وفاقی حکومت نے ان اسٹورز پر جن اشیا کی قیمتں کم کی ہے وہ ضروری استعمال کی تو ہیں لیکن لوگ کہتے ہیں کہ حکومت جو چیزیں دے رہی ہے ان کا معیار بھی ٹھیک نہیں ہوتا جبکہ اسٹورز والے کہتے ہیں کہ ایسا نہیں۔پاکستان کے علاوہ بہت سارے ممالک میں رمضان المبارک کے دوران قیمتوں کوکم کردیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں جہاں حکومت کچھ کمی توکرلیتی ہے معاشرے میں مجموعی طورپرمہنگائی ہی کا راج رہتا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف چند مخصوص مقامات پر رمضان کے لیے قیمتوں میں کمی مسلے کا حل نہیں اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ پورا معاشرہ بلکہ ہر گلی محلے کی دکان لوگوں کو اسانی فراہم کریں۔