12 اپریل ، 2012
کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں 32 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث 32 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ طاہر نوید کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 20 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔