پاکستان
24 جون ، 2014

میرےجہازکو 12 چکر لگوائے گئے،اسلام آباد لینڈ نہیں کرنے دیا گیا،طاہرالقادری

میرےجہازکو 12 چکر لگوائے گئے،اسلام آباد لینڈ نہیں کرنے دیا گیا،طاہرالقادری

لاہور......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کل ان کے جہاز کو 12 چکر لگوائے گئے، لیکن اسلام آباد ایر پورٹ پر لینڈ نہیں کرنے دیا گیا، اگر میں اعلان کر دیتا توکارکن اسلام آباد ایئرپورٹ پر قبضہ کر لیتے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومت نے جہاز ہائی جیک کیا، ان پر مقدمہ ہو گا، ماڈل ٹاؤن واقعے پر سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن تحقیق کرے تو مانیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنوں نے پولیس اہل کاروں کو زخمی نہیں کیا، جس جہاز میں سوار تھا اس کے 12 چکر لگوائے گئے، اگر اعلان کر دیتا تو کارکن اسلام آباد ایئرپورٹ پر قبضہ کر لیتے۔طاہر القادری نے پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کو شرعی اعتبار سے ضرب حق قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کی کامیابی آئندہ جمعے سے اگلے 4 ہفتوں تک ملک میں پرامن ریلیاں نکالیں گے، آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے بھی امدادی سامان جلد بھجوایا جائے گا۔

مزید خبریں :