24 جون ، 2014
اسلام آباد......محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جون کو ملک کے اکثر علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، پہلا روزہ 30 جون کو ہونے کی توقع ہے۔ڈی جی موسمیات عارف محمود نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 28 جون کونظرآنے کاامکان نہیں کیونکہ چاند دکھائی دینے کےلیے اس کی عمر 31 گھنٹے سے زائد ہونی چا ہیے ۔ چاند غروب آفتاب کے بعد 50منٹ کے دورانیے میں نظر آسکتاہے ۔ڈی جی موسمیات کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتے کی شام کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے تاہم پہلا روزہ پیر 30 جون کو ہونے کا امکان ہے ،اتوار کو ملک کے بیش تر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔