پاکستان
25 جون ، 2014

پارٹی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب کافیصلہ درست ہے،راناثناءاللہ

پارٹی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب کافیصلہ درست ہے،راناثناءاللہ

لاہور........سابق وزیرِقانون پنجاب راناثناءاللہ کاکہناہےکہ پارٹی قیادت کافیصلہ درست ہے،ان کے مستعفی ہونے سے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی شفاف بنانے میں مددملے گی۔پارٹی قیادت کےفیصلے کامقصدہےکہ انصاف ہونا ہی نہیں،ہوتاہوانظربھی آناچاہئے۔سابق وزیرِقانون پنجاب راناثناءاللہ پنجاب اسمبلی پہنچےتواسمبلی کے احاطے میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔میڈیاسےگفتگومیں رانا ثناءاللہ نےکہاکہ ماڈل ٹاؤن واقعے اورجوڈیشل کمیشن کےقیام کےبعد پارٹی قیادت کا فیصلہ درست ہے۔ راناثناءاللہ کاکہناتھاکہ وہ عام آدمی کی طرح اپنےمؤقف کےساتھ جوڈیشل کمیشن کےسامنے پیش ہوں گے، پولیس اورانتظامیہ بیرئیر ہٹانے گئی تھی، ان کادامن صاف ہےاوروہ انشاءاللہ سرخرو ہوں گے۔ راناثناءاللہ کاکہناتھاکہ طاہرالقادری صحیح معلومات حاصل کریں گے تو وہ بھی اصلیت جان لیں گے، گلوبٹ اورریاض بٹ کےکردار بدانتظامی کے زمرے میں آتےہیں،اگرکوئی لڑے تو لڑنا چاہیےاور اگرکوئی راستہ دے تو اس پرچڑھ دوڑنا بہادری نہیں۔

مزید خبریں :