25 جون ، 2014
لاہور...... طاہر القادی سے ملاقات کے بعد ق لیگ نے سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے لیے جمعرات کو میٹنگ بلا لی ۔چوہدری شجاعت کہتےہیں یہ اتحاد نہیں جہاد ہو گا ۔جو آئین کی پامالی کرنے والوں کے خلاف ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہ نما لاہور میں منہاج القر آن سیکریٹریٹ میں طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔ پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ تمام جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف بھی کسی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہے۔ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ جماعتیں الائنس میں شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ پر حملے سے حکومت کی ترجیحات سامنے آگئی ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کسی کے خلاف کوئی الائنس نہیں بنایا جارہاہے ۔