پاکستان
25 جون ، 2014

کندھ کوٹ : ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ ،مسافر جاں بحق

 کندھ کوٹ : ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ ،مسافر جاں بحق

کشمور.....کشمور میں کندھ کوٹ کے قریب ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے انڈس ہائی وے پر کندھ کوٹ کے قریب مسافر بس کو رکنے کا اشارہ کیا، بھکر سے کراچی جانےوالی بس کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا ،جبکہ ڈاکو فرار ہوگئے ۔پولیس کاکہناہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید خبریں :