25 جون ، 2014
لاہور.....لاہور، شیخوپورہ اور پسرور اوردیگر ملحقہ علاقوں میں آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، لیکن 100 فیڈر ٹرپ ہونے سے لاہور کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ لاہور میں آج صبح تیز آندھی آئی اوربادل بھی کھل کربرسےآندھی کے باعث شہر میں 100سے زائدفیڈرٹرپ کرگئے اوربجلی کانظام درہم برہم ہو گیا، 100سے زائد فیڈرٹرپ کرنےسے شہر کاایک بڑا حصہ بجلی سے محروم ہے، لیسکو حکام نےبجلی کی بحالی کےلئےکام شروع کر دیاہے۔ فیڈرٹرپ کی وجہ سے لاہور کے ٹاؤن شپ،جوہرٹاؤن،واپڈا ٹاؤن ،بند روڈ ،سبزہ زار ،مسلم ٹاؤن ،اقبال ٹاؤن ،کوٹ لکھپت ،باٹاپور،فیروز پورروڈ،اچھرہ اوراندرون شہر سمیت دیگرعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،لیسکو حکام کے مطابق آندھی اور طوفان میں ایسا ہوجانا معمول کی بات ہےتاہم انہوں نےبجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیاہے۔