25 جون ، 2014
لاہور.....پاکستان آرمی کےزیراہتمام لاہورمیں5مقامات پرآئی ڈی پیز کیلئے امدادی سامان جمع کرنے کےکیمپ قائم کردیئےگئے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کےمطابق شمالی وزیرستان کےآئی ڈی پیزکے لئےامدادی سامان جمع کرنےکیمپ فورٹریس اسٹیڈیم،مسجد چوک ای بلاک ڈی ایچ اے،بیکن ہاؤس زیڈ بلاک ڈی ایچ اے،فیز5ڈی ایچ اے اور چونیاں کینٹ میں قائم کئےگئےہیں۔ مخیر حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شمالی وزیرستان سےنقل مکانی کرنےوالےبھائیوں کیلئےدل کھول کر عطیات دیں،ان کیمپوں میں اشیائے خورونوش،پینےکاصاف پانی اور نقدی سمیت دیگر اشیاء دی جا سکتی ہیں۔