پاکستان
25 جون ، 2014

مشرف کی ای سی ایل فیصلے پر نظرثانی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج

مشرف کی ای سی ایل فیصلے پر نظرثانی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج

کراچی .....سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کی ای سی ایل فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی ۔سندھ ہائی کور ٹ نے پرویز مشرف کا نام اے سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ دیتے ہوئے اپنا فیصلہ15 روزکے لئے معطل رکھا تھا ، فیصلے پر نظرثانی کے لئے پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے درخواست دائر کی تھی۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز طارق نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست کی سماعت کے موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین اور پرویز مشرف کے وکلاء بینچ کے روبرو پیش ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرچکا ہے ، جس پر عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔

مزید خبریں :