25 جون ، 2014
لاہور.....وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے استعفے کےحوالے سے قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی اجلاس سے آؤٹ کردیا ۔اسپیکر رانا اقبال نے یہ کہہ کر اپوزیشن کو وزیراعلیٰ کے خلاف قرارداد لانے کی اجازت نہ دی کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔اس پر اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے اسمبلی سے باہرآگئے اوراسمبلی کی سیڑھیوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔ بعد ازاں حکومتی ارکان کے منانے پر اپوزیشن ارکان ایوان میں واپس آگئے۔