پاکستان
26 جون ، 2014

وزیر اعظم کا ملکی صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا ملکی صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آبا.......وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملکی کی موجودہ صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لینے اور ان سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے ارشد وحید چودھری کو بتایا کہ پارلیمنٹ میں موجود سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کے لیے وزیر اعظم جلد سیاسی رہنماؤں کا اجلاس طلب کریں گے۔وزیر اعظم نے یہ فیصلہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن اور ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے احتجاجی سیاست کے تناظر میں کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف شمالی وزیرستان آپریشن،ملک کو درپیش مختلف چیلنجز اور سیاسی صورتحال پر رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم سیاسی رہنماؤں سے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے تعاون بھی طلب کریں گے،اس سے قبل اپوزیشن جماعتیں شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے پر اعتماد میں نہ لینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں جبکہ انہوں نے مطالبہ بھی کیا تھا کہ وزیر اعظم ملکی صورتحال پر انہیں اعتماد میں لیں۔

مزید خبریں :