26 جون ، 2014
لاہور.....معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ طاہر القادری زیادہ ترکینیڈارہتےہیں.انقلاب کے بعد واپس کینیڈاچلے جائیں گے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ کسی کے آنے سے انقلاب نہیں آسکتا۔ قادری صاحب زیادہ ترکینیڈارہتےہیں۔ ان کا خیال ہے کہ وہ انقلاب کے بعد واپس کینیڈاچلے جائیں گے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ طاہرالقادری صاحب کاجہاز ہائی جیک کرلیاگیا اورا نہیں لاہور لایا گیا ان کےساتھ ہمدردی ہے، یہ کوئی فضائی ایمرجنسی نہیں تھی،یہ سیاسی فیصلہ تھا۔