26 جون ، 2014
لاہور.......وزیر قانون پنجاب رانا مشہوداحمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی پریس کانفرنس مسترد شدہ رہنماؤں کا اجتماعی شو تھا، چوہدری برادران چور دروازے سے اقتدار میں آنے کیلئے ہمیشہ’’آن کال‘‘رہتے ہیں۔رانامشہود کا لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ مولانا نفسیاتی مریض اور خود پرستی کا شکار ہو چکے ہیں،مولانا کا ایجنڈا صرف اورصرف قوم کاوقت ضائع کرنااورانتشار پیداکرنا ہے،اے پی سی میں شامل جماعتوں کی حیثیت صفر جمع صفر ہے۔