26 جون ، 2014
اسلام آباد.......وزیراعظم نواز شریف نے شکوہ کیا ہے کہ کہنے کو تیسری مرتبہ وزیراعظم بنا ہوں، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وزارتِ عظمیٰ پر میرا گیارہواں سال شروع ہوتا مگر ابھی چھٹا سال شروع ہوا ہے۔اسلام آباد میں قرضہ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کہنے کو وہ تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے ہیں ، لیکن اصل میں وزارت عظمیٰ پر ان کا ابھی چھٹا سال شروع ہوا ہے،نکمے ایجنڈے لانے والوں سے قوم کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے۔