پاکستان
26 جون ، 2014

طاہر القادری بلا جواز احتجاج کر رہے ہیں، شرجیل میمن

طاہر القادری بلا جواز احتجاج کر رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی........وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ طاہر القادری بلا جواز احتجاج کر رہے ہیں، انقلاب کی باتیں وہاں جا کر کریں جہاں کے وہ شہری ہیں۔ کراچی پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ علامہ طاہر القادری کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے، وہ صرف انتشار پھیلا رہے ہیں، کسی دوسرے کی بیساکھی کے ذریعے سیاست کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، طاہر القادری نے گھنٹوں غیر ملکی طیارے کو یرغمال بنا کے رکھا جس سے ملک کی بد نامی ہوئی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان مستقل مزاج سیاست دان نہیں ہیں، ان کی پالیسیوں کے حوالے سے ان کی اپنی پارٹی میں اختلافات پائے جاتے ہیں، عمران خان کے کہنے پر ان کے ارکان اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔

مزید خبریں :