26 جون ، 2014
کراچی........رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب میں کل اجلاس ہوگاجبکہ پاکستان میں مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کا اجلاس ہفتے کی شام طلب کیا گیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن کے مطابق چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کیا جائے گا، اس کے لیے مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس نماز عصر کے بعد محکمہ موسمیات ،یونیورسٹی روڈ میں ہوگا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے اپنے اپنے متعلقہ ہیڈ کواٹرز پر ہوں گے۔