26 جون ، 2014
کراچی......محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کاکہناہےکہ ہفتے کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کےامکانات کم ہیں۔محمد ریاض نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاند کی پیدائش کل دوپہر ایک بج کر آٹھ منٹ پر ہوگی، یوں ہفتےکی شام تک چاندکی عمر30گھنٹے43منٹ ہو گی، چاند 5اعشاریہ 54ڈگری پر موجود ہو گااورغروبِ آفتاب کے35منٹ بعد تک دیکھاجا سکے گا،تاہم لاہور سمیت ملحقہ علاقوں میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے اس کے نظر آنے کے امکانات کم ہوں گے،ساحلی علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات نسبتاً زیادہ ہوں گے۔