26 جون ، 2014
لاہور.........وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں،برطانیہ میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں پاکستانی طلباء کی شرکت قابل تحسین ہے۔نجی یونیورسٹی کے نمائندہ وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلباء نے فارمولا کار تیار کر کے کارنامہ سرانجام دیا،برطانیہ میں پاکستان کی ایسی ترجمانی پر پوری قوم کو خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت موٹر کار اسپورٹس کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے،کلر کہار کے قریب موٹر کار کے ٹریک کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کے لئے ایسے عالمی مقابلوں میں شرکت انتہائی ضروری ہے۔