26 جون ، 2014
چُوہڑجمالی ........قومی عوامی تحریک کے صدر ایازلطیف پلیجو نے کہا ہے کہ وہ اپیل کرتے ہیں کہ طاہرالقادری، عمران خان اور ن لیگ آپس میں دست و گریباں نہ ہوں بلکہ سیاسی راستہ اختیارکریں۔ چُوہڑجمالی میں محبت سندھ ریلی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف سندھ کے لوگ بھوک اور بدحالی سے دوچار ہیں تو دوسری جانب سندھ اسمبلی کی عمارت پر اربوں روپے خرچ کر کے زخموں پر نمک چھڑکا جارہا ہے۔ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس میں شمولیت پرایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں مشاورت سے کیا جائے گا،حکومت کیخلاف بننے والے الائنس میں شامل ہونے کیلئے چوہدری شجاعت نے ہم سے رابطہ کیا ہے لیکن ہم اپنی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کریںگے۔