پاکستان
26 جون ، 2014

بوڑھے کارکنوں کو دہشت گرد قرار دینا افسوس ناک ہے، حافظ سعید

بوڑھے کارکنوں کو دہشت گرد قرار دینا افسوس ناک ہے، حافظ سعید

لاہور.......جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ جماعت الدعوۃ کے دو بوڑھے کارکنوں کو عالمی دہشت گرد قرار دینا افسوسناک ہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہاکہ بھارت جماعت الدعوۃ کے خلاف پراپیگنڈا کرتا رہتا ہے، اسی کی ڈکٹیشن پر امریکا دہشت گردی کے الزامات عائد کر رہا ہے،جماعت کے دو بوڑھے کارکنوں محمد حسین اور چوہدری نذیر کودہشت گرد قرار دینا افسوسناک ہے،امریکی اقدام کے خلاف نمازجمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :