23 جنوری ، 2012
خیرپور … خیرپور کے علاقہ سٹھارجہ میں دوقبیلوں میں تصادم کے باعث ایک نوجوان ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔ نوجوان کی ہلاکت کے بعد سٹھارجہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ سٹھارجہ میں لوند اور راجپر قبائل کے درمیان پرانی دشمنی کے باعث تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے راجپر برادری کاایک نوجوان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔تصادم کے بعد سٹھارجہ کے تاجروں نے احتجاجاً شہر کو بند کر دیا۔ واضح رہے کہ دونوں قبائل کے درمیان تصادم میں گزشتہ دو برس میں 7سے زائد افراد ہلا ک ہوچکے ہیں۔