پاکستان
13 اپریل ، 2012

کراچی:لیاری میں ہوائی فائرنگ، کاروبار بند

کراچی:لیاری میں ہوائی فائرنگ، کاروبار بند

کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ لی مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے دکانیں اور کاروبار بند ہو گیا ہے۔لیاری کے علاقے میرا ناکہ میں نامعلوم افردا نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا جس کی شناخت گل ایاز کے نام سے ہوئی ہے۔کورنگی 51 سی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب لی مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے شدید ہوائی فائرنگ کی اور صبح سویرے کھلنے والے کاروبار اور دکانیں بند کروادیں۔ نامعلوم افراد نے لیاری جانے والی سڑک پر پتھراوٴ کیا اور ٹائروں کو بھی آگ لگا دی۔ علاقے کی صورت حال کشیدہ ہے، پولیس اور رینجرز کی نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :