01 جولائی ، 2014
بیجنگ.....امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اعتراف کیا ہے کہ عراق جنگ امریکا کی سنگین غلطی تھی جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں ۔ چینی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ ا نہوں نے سابق صدر بش کے دور میں ہی اس فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔ آج بھی خطے کے بہت سے مسائل عراق جنگ کی وجہ سے ہیں ، جن سے نمٹنے کےلیے امریکا کوششیں کررہا ہے ، جس کی ایک مثال صدر اوباما کا عراق سے فوجوں کو واپس بلانا ہے۔امریکی وزیرخارجہ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب عراق میں ناقابل تلافی نقصان ہوچکا اور ملک خانہ جنگی کا شکار ہے۔