دنیا
01 جولائی ، 2014

فیفا ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل لائن اپ آج مکمل ہوجائے گا

فیفا ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل لائن اپ آج مکمل ہوجائے گا

ریو ڈی جنیرو.......فیفا ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل لائن اپ آج مکمل ہوجائے گا، میگا ایونٹ میں آج بھی دو پری کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔آج کا پہلا میچ رات 9 بجے دو بار کی سابق چیمپین ٹیم ارجنٹینا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ہوگا۔لیونل میسسی کی ارجنٹینا نے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔گروپ اسٹیج میں سوئٹزرلینڈ نے دو میچز جیتے تھے، ایک میں اسے شکست ہوئی تھی۔دوسرے میچ میں بیلجئم اور امریکا کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ کے لئے مدمقابل ہونگی، گروپ اسٹیج میں ناقابل شکست رہنے والی بیلجئم کی ٹیم کو ماہرین فیورٹ قرار دے رہے ہیں، امریکی ٹیم بھی اپ سیٹ کرنے کی پوری اہلیت رکھتی ہے۔

مزید خبریں :