05 جولائی ، 2014
شرورہ..... سعودی عرب کےجنوبی شہرشرورہ میں سرکاری عمارت کےقریب 2 خودکش دھماکوں میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔یہ دہشت گرد گذشتہ روز سے عمارت میں محصور تھے۔عرب میڈیاکےمطابق حملہ آوروں نے پولیس انٹیلی جنس کے کمپاؤنڈ میں خود کو دھماکا خیزموادسے اڑالیا۔مبینہ طور پر حملہ آوروں کا تعلق القاعدہ سے بتایاجارہاہے۔دونوں دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑانے سے پہلے سیکورٹی اہلکاروں سے سخت مقابلہ کیا۔سعودی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز القاعدہ کے چھے ارکان نے سعودی بارڈر سیکیورٹی فورس پر حملہ کیا۔ حملہ ناکام بنانے کے لئے سعودی اہلکاروں کی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ بارڈر پوسٹ پر موجودانچارج اپنے دو ساتھیوں سمیت جھڑپ میں جاں بحق ہوگیا۔حملہ آور دہشت گردوں کے چوتھے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا، جس کا نام وزارت داخلہ کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ دو حملہ آور شرورہ کی سمت فرار ہو گئے، جنہوں نے بعد میں ایک سرکاری عمارت میں پناہ لی اورہفتے کی صبح دونوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔