دنیا
05 جولائی ، 2014

ضلع لہڑی: فائرنگ سے تحصیلدار لہڑی جاں بحق ہوگئے

ضلع لہڑی: فائرنگ سے تحصیلدار لہڑی جاں بحق ہوگئے

لہڑی.....بلوچستان کے ضلع لہڑی میں لیویز اہلکاروں اور مسلح ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں تحصیلدار لہڑی جاں بحق ہوگئے ۔لیویز فورس کے مطابق مسلح ڈاکووں نے ڈکیتی کی ایک واردات کے بعد لہڑی کے علاقے ٹھیڑی میں چھپ گئے تھے،خفیہ اطلاع ملنے پر تحصیلدار غلام قادر کی سربراہی میں لیویز اہلکاروں کی ٹیم نے چھاپہ مارا، اس دوران مسلح ڈاکووں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں تحصیلدار غلام قادر جاں بحق ہوگئے، لیویز فورس کی مزید نفری طلب کر کے علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے۔ جبکہ مسلح ڈاکووں اور لیویز اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :