پاکستان
13 اپریل ، 2012

گیاری سیکٹر میں سرنگ کی کھدائی شروع، 145 فٹ نیچے درجہ حرات مزید کم

گیاری سیکٹر میں سرنگ کی کھدائی شروع، 145 فٹ نیچے درجہ حرات مزید کم

سیاچن … گیاری سیکٹر میں برف تلے دبے 139 افرد کو نکالنے کیلئے سرنگ کی کھدائی شروع کر دی گئی ہے، ٹنوں برف کے 145 فٹ نیچے درجہ حرارت مزید کم ہے جس کے باعث سرچ اور ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برفانی جھکڑوں اور سخت سردی کے باوجود سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، اس انتہائی سخت موسم میں مشینوں کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے تاہم امدادی کارکنوں کے جذبے بلند ہیں جو دن رات ٹنوں برف کے نیچے دبے 139 افراد کی تلاش اور انہیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ پاک فوج کے مطابق بٹالین ہیڈ کوارٹرز کے رہائشی علاقے تک پہنچنے کیلئے 145 فٹ گہرائی تک کھدائی کے بعد اب سرنگ بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے علاقے تک رسد کے راستوں میں بھی بہتری آئی ہے جبکہ واٹر چینل سے پانی کے بہاوٴ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں سونگھنے والے کتوں کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔

مزید خبریں :