دنیا
13 اپریل ، 2012

افغان طالبان کا خوست میں 23 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنیکا دعویٰ

افغان طالبان کا خوست میں 23 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنیکا دعویٰ

کابل … تحریک طالبان افغانستان نے افغان صوبہ خوست کے ضلع زازی میدان میں امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے اور 23 اتحادی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تحریک طالبان افغانستان ملا داد اللہ شہید گروپ کے ترجمان قاری حمزہ کے مطابق جمعہ کے روز طالبان نے افغان صوبہ خوست کے ضلع زازی میدان میں راکٹ سے ایک امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے، جس میں 23 اتحادی فوجی سوار تھے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ حملے میں تمام اتحادی فوجیوں کو مار دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق طالبان نے افغانستان میں امریکا اوراتحادی افواج کے خلاف اپنی کارروائیاں تیزکردی ہیں۔

مزید خبریں :