13 اپریل ، 2012
لاہور … شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سے زمینی راستے سے تجارت کرنے سے ملک میں خوشحالی آئے گی، بھارت سے کہا ہے کہ کشمیر اور پانی کے مسائل کے حل تک امن نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور میں واہگہ بارڈر پر نئے تجارتی گیٹ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں ے کہا کہ پوائنٹ اسکورنگ پر نہیں پڑیں، انرجی پالیسی پر عمل درآمد کرنا چاہئے، سوئٹزر لینڈ میں پڑے 60 ملین ڈالرز واپس لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے زمینی راستے سے تجارت کی جائے تو ملک میں خوشحالی آئے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت سے کہا ہے کہ کشمیر اور پانی کے مسائل کے حل تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔