دنیا
07 جولائی ، 2014

بھارتی سپریم کورٹ:شرعی عدالتیں اور اُن کے فتوے غیر قانونی قرار

بھارتی سپریم کورٹ:شرعی عدالتیں اور اُن کے فتوے غیر قانونی قرار

نئی دہلی .....بھارتی سپریم کورٹ نے شرعی عدالتوں اور ان کے فتووں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایسے فتوے جن سے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوں تو اُن کی کوئی اہمیت نہیں۔ شریعت کورٹس کی قانونی حیثیت سے متعلق درخواست 2005 میں دائر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت کے مسلم اکثریتی علاقوں میں کام کرنے والی شریعت عدالتیں متوازی کورٹس کی حیثیت سے کام کررہی ہیں،جس پر عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ شرعی عدالتیں یک طرفہ فیصلے دے رہی ہیں اور بے گناہ لوگوں کو سزائیں سنا رہی ہیں ، جس کی اجازت کوئی مذہب نہیں دیتا.

مزید خبریں :