دنیا
09 جولائی ، 2014

غزہ پر اسرائیلی حملے تیز، بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 31 فلسیطینی جاں بحق

غزہ پر اسرائیلی حملے تیز، بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 31  فلسیطینی جاں بحق

غزہ........اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے تیز کردیے، آج کی وحشیانہ کارروائیوں میں خواتین اور بچوں سمیت31فلسطینی جاں بحق ہوگئے، دو روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 43ہوگئی ہے۔فلسطین کے نہتے عوام ایک بار پھر اسرائیل کی وحشیانہ کاروائیوں کا شکار ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے بدھ کو کیے جانے والے فضائی حملوں میں غزہ شہر کے شمال مشرقی علاقوں اور رفح شہر میں گھروں کو نشانہ بنایا جس میں عورتوں، بچوں سمیت 33افراد جاں بحق ہوئے۔گذشتہ رات اسرائیلی فوج نے غزہ میں 160 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ دو دن میں اسرائیل کی جانب سے 430 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دو دن کے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے جبکہ3سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔ دوسری طرف فلسطین اور اسرائیل کشیدگی کے پیش نظر عرب ممالک نے اپنی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ مصری صدر کے ترجمان کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے مصر کی کوششیں جاری ہیں۔ ادھر اردن نے بھی اسرائیل سے فلسطین پر فوری حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث امریکی سفارتخانہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :