پاکستان
10 جولائی ، 2014

چینی حکام سے بات چیت مفید رہی ، شہبازشریف

 چینی حکام سے بات چیت مفید رہی ، شہبازشریف

لاہور..... پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چین کےحکام سےتوانائی،انفراسٹرکچراوردیگرشعبوں میں تعاون پرمفیدبات چیت ہوئی ہے ، دونوں ملکوں کی دوستی مضبوط سےمضبوط تر ہو رہی ہے۔ چین کے دور ے سے لاہور پہنچنے کےبعد شہبازشریف نے کہا کہ چین کےتعاون سےمکمل ہونےوالےتوانائی کےمنصوبوں سےلوڈ شیڈنگ پرقابو پانےمیں مددملےگی،توانائی بحران ختم ہونے سے برآمدات بڑھیں گی اورروزگارکے نئےمواقع پیدا ہوں گے-شہبازشریف کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاک چین دوستی نئے دورمیں داخل ہوچکی ہے،اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ پاک چین دوستی کی عملی مثال ہوگا۔

مزید خبریں :