10 جولائی ، 2014
سوات .....سوات کی تحصیل مٹہ میں امن کمیٹی کے رکن خان صاحب کی ٹارگٹ کلنگ کے بعدشکردرہ اور تحصیل کبل کے علاقوں میں کرفیو نافذ کرکے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ میں گزشتہ رات امن کمیٹی کے رکن خان صاحب کے قتل کے بعد کانجو مٹہ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیااورتحصیل کبل کے علاقوں کوزہ بانڈئی، برہ بانڈئی،ننگولئی اورتحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ،ان علاقوں کے تمام بازار بند ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،سیکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی شروع کردی ہے ۔اس دوران متعددمشتبہ افراد کو حراست میں لینے اور اسلحہ برآمد ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔