کھیل
10 جولائی ، 2014

پی سی بی کے انتخابات کا معاملہ پھر اٹک گیا

پی سی بی کے انتخابات کا معاملہ پھر اٹک گیا

لاہور.....پی سی بی کے انتخابات کا معاملہ پھر اٹک گیا۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے باجود نئے سیٹ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ چیئرمین پی سی بی کی تقرری سے متعلق کیس کے دوران اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے سپریم کورٹ میں پی سی بی کے نئے آئین کا نوٹیفکیشن پیش کیا۔ جس کے تحت نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو کام سے روک دیا گیا اور جسٹس رٹائرڈ جمشید علی شاہ کو الیکشن کرانے کےلیے تیس دن کےلیے نیا چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر بنایا گیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ قانونی طورپر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکےباوجود نوٹیفکیشن کیسےجاری کیا گیا، کیوں نہ آج کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹیو آرڈرہائی کورٹ کےفیصلے کوختم نہیں کرسکتا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے جواب دیا کہ عدالت نے خود ہی کہا تھا۔ اٹارنی جنرل سلمان بٹ نےمعاملے کو پیچیدگی سے بچانے کے لیے ایک روز کی مہلت طلب کی جس پر عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :