10 جولائی ، 2014
کراچی......پیپلزپارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے ہوتے ہوئے سڑکوں پر فیصلے کرنا نامناسب ہے.عمران خان جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے تو اسمبلی میں آکر بات کریں۔کراچی میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کوچاہییے کہ تمام جماعتوں کے ساتھ مفاہمت سے چلیں.اپوزیشن جماعتوں کے لانگ مارچ پر خورشید شاہ نے کہا کہ لانگ مارچ مسائل کا حل نہیں.اگرلانگ مارچ کے دوران گولی چل گئی تو کون ذمہ دار ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی۔عمران خان بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے.اگر ایسا ہے تو انھیں چاہییے کہ اسمبلی آئیں اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔خورشید شاہ نے کہا کہ قوم میں برداشت کی کمی ہے اور اسی لیے ان کی جماعت چاہتی ہے حکومت کی مدت پانچ سال سے کم کرکے چار سال کر دی جائے۔