13 اپریل ، 2012
کراچی … انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی اسپنر دانش کنیریا کے کیس کی سماعت 20 دن آگے بڑھادی، اب سماعت 21 مئی کو ہوگی۔ پاکستانی اسپنر دانش کنیریا کے وکیل فروغ نسیم نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا کے کیس کی سماعت 20 دن آگے بڑھادی، اب ای سی بی 21 مئی کو سماعت کرے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 27 اپریل تک سمری بھیجنے کو کہا ہے۔ بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ای سی بی ڈسپلنری کمیشن نے دانش کنیریا سے 9 مئی تک تفصیلی جواب طلب کیا ہے، جبکہ انگلش کرکٹ بورڈ 16 مئی کو جواب سے آگاہ کرے گا۔